مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبرساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں خودکش حملے اور کار بم دھماکے میں دو اتحادی اور پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔خودکش حملہ مشرقی صوبے خوست میں نیٹو اور افغان سرحدی پولیس کے مرکز پر کیا گیا ۔ اتحادی فوج کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ حملے میں دو اتحادی فوجی ہلاک اور معتدد زخمی ہوئے ہیں ۔ ہلاک اور زخمی فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی ۔۔خوست کے پڑوسی صوبے پکتیا میں بھی افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں پانچ سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں ۔
افغانستان میں خودکش حملے اور کار بم دھماکے میں دو اتحادی اور پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1049521
آپ کا تبصرہ